ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چمپئن تیراک بھکتی نے لوگوں سے مالی مدد مانگی

چمپئن تیراک بھکتی نے لوگوں سے مالی مدد مانگی

Fri, 09 Sep 2016 15:46:28    S.O. News Service

ممبئی،8 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کی تیراک چمپئن بھکتی شرما نے لوگوں سے کو آن لائن اسٹیج کے ذریعے مالی مدد مانگی ہے تاکہ وہ 2020ٹوکیو اولمپکس میں اپنی قسمت آزما سکے۔وہ اٹاکرٹک ہند میں ایک ڈگری درجہ حرارت میں 52منٹ میں 1.4میل دور تیرکر عالمی ریکارڈ بنا چکی ہے۔راجستھان کے ادے پور کی 26سالہ تیراک نے اپنی ماں لینا شرما سے دو سال کی عمر میں ہی تیراکی سیکھنی شروع کر دی تھی،وہ ابھی یہاں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔بھکتی نے کہا کہ مجھے ٹریننگ مکمل کرنے کے لئے فنڈ کی کمی ہو رہی ہے اس لئے میں نے فیولاڈریم ڈاٹ کام کی ٹیم سے رابطہ کیا تاکہ وہ اس مہم میں میری مدد کرے،ابھی تک لوگوں نے ڈھائی لاکھ روپے کے قریب عطیہ میں دے دئے ہیں لیکن یہ میرے 1.5کروڑ روپے کے ہدف سے کافی کم ہے کیونکہ مجھے تیاریوں کیلئے آئندہ سالوں میں اتنی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔سال 2015میں عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد لگن کی وزیر اعظم نریندر مودی نے کافی تعریف کی تھی، اس کے بعد ہی جاپان کی کثیر قومی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے انہیں کو آن لائن لوگوں سے دولت جمع کرنے کی صلاح دی تھی۔


Share: